اردو

urdu

ETV Bharat / state

Soil Erosion Problem In Maldah مٹی کے کٹاؤ کی وجہ سے ندی کے کنارے آباد گاؤں کے غرق ہونے کا خدشہ

مالدہ ضلع کے رتوا بلاک ون میں پانی کی تیز بہاؤ کی وجہ سے ندی کے کنارے کی زمین کے کٹاؤ کے سبب نصف درجن گاؤں کے ندی میں غرق ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔گاؤں والے گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ Soil Erosion Problem In Maldah

By

Published : Aug 26, 2022, 12:09 PM IST

Breaking News

مغربی بنگال کےمالدہ ضلع میں کوشی ندی کی تیز رفتاربہاؤ کے سبب ندی کے کنارے زمینوں کے کٹاؤ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب یہ مسئلہ بھیانک شکل اختیار کرتاجارہا ہے۔Soil Erosion Problem In Maldah

گاؤں کا زیادہ تر حصہ کوشی ندی میں غرق ہوتاجارہا ہے۔ندی کے کنارے واقع گاؤں کے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔لوگ اپنا گھر بار چھوڑکر دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Soil Erosion Problem In Maldah

اس سلسلے میں حفیظ الحسین نے کہا کہ ان کی زمین کا بیشتر حصہ ندی میں غرق ہوچکی ہے۔کسی دن ان کا گھر بھی ندی میں مل جائے گا۔وہ اپنی فیملی کو لے کر کہاں جائیں گے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔

نرگس بی بی کا کہنا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے روزانہ ان کی تھوڑی تھوڑی زمین ندی میں غرق ہوتے ہوئے دیکھ رہیں۔وہ دیکھنے کے علاوہ کچھ کر بھی نہیں سکتی ہیں۔

رتوا بلاک کے بی ڈی او راکیش ٹوپنو نے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع ملی ہے۔وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔لیکن‌گاؤں والوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengaluru FC Allege Player Racially Abuse بنگلورو ایف سی كے كھلاڑی كو نسلی امتیاز كا سامنا

اس قبل کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مالدہ،مرشدآباد میں ندی کے کنارے کٹاؤ کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر پارلیمنٹ میں بحث کر چکے ہیں لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details