کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنز میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ایونٹ میں گنگولی نے جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشہور اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
گنگولی نے کہاکہ یہ حقیقت میں ہمارے لیے ایک خاص موقع ہے کہ ہم مشہور ایڈن گارڈنز میں پانچ ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کر سکیں گے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ایک دلچسپ موقع ہوگا اور ہر کوئی میچوں سے لطف اندوز ہوگا۔ہمیں یہ موقع دینے کے لئے آئی سی سی، بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں ہماری قابلیت پر بھروسہ ہے۔
سی اے بی کے صدر نے کہاکہ میں ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں آج کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے سخت محنت کرنے کے لئے سی اے بی کے عہدیداروں اور اس میں شامل دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں یقینی طور پر متجسس ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پرستار بھی ایساکریں گے۔کرکٹ کے شائقین ایڈن گارڈنز میں کیے جانے والے انتظامات سے خوش ہیں۔
سی اے بی کے صدر گنگولی نائب صدر امالیندو بسواس، سکریٹری نریش اوجھا، جوائنٹ سکریٹری دیببرتا داس اور خزانچی پربیر چکرورتی کے ساتھ بھی موجود تھے۔