کولکاتا: مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں میٹرو ٹرین Kolkata Metro خدمات کئی دہائیوں قبل سنہ 1984 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ کولکاتا شہر کو ملک میں میٹرو ٹرین خدمات کے لیے اولین شہر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ کولکاتا شہر میں میٹرو ٹرین خدمات اور اس کے روٹ اب بہت وسیع ہو چکا ہے۔ ہوڑہ میدان سے سیکڑ 5 تک میٹرو خدمات بھی بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔ ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کا آج ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ سیالدہ سے اب سیکڑ 5جانے کے لئے سیالدہ سے ہی میٹرو ٹرین دستیاب ہوگا، لاکھوں مسافر اب صرف 15 منٹ میں سیالدہ سے سیکڑ 5 پہنچ جائیں گے۔ کولکاتا کے لوگوں کو بہت دنوں سے اس لمحے کا انتظار تھا۔
Smriti Irani Inaugurates Sealdah Metro Station: سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے افتتاح کیا - ہری جھنڈی دکھاکر سیالدہ سے پھول بگان کے لیے میٹرو روانہ
طویل انتظار کے بعد بالآخر سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی Smriti Irani نے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا دورہ کیا اور پورے اسٹیشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شام چھ بجے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کیا اور ہری جھنڈی دکھاکر سیالدہ سے پھول بگان کے لیے ٹرین کو روانہ کیا۔ Smriti Irani Inaugurates Sealdah Metro Station
اسمرتی ایرانی نے ہوڑہ میدان میں افتتاح خطبے میں کہاکہ مرکزی حکومت میٹرو کی ترقی کے لیے سرگرم ہے۔ بنگال کے لوگ وزیر اعظم کی ترقیاتی پروجیکٹ کی سراہنا کر رہے ہیں۔ صرف میٹرو نہیں مرکزی حکومت بنگال کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے بھی ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ مرکزی حکومت نے بنگال کی خواتین اور بچوں کی ترقیاتی پروجیکٹ کے لیے 8 ہزار کروڑ دیا ہے۔ بنگال کے 72 لاکھ افراد کو مرکزی حکومت کی جانب سے مفت راشن ملا ہے۔ سنہ 2021 تک 3 ہزار 665 کیلو میٹر قومی شاہراہ بنی ہیں۔
مزید پڑھیں: