اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال :  سیاسی گہما گہمی تیز

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے تمام اعلی رہنما مسلسل بنگال کے دورے پر آرہے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی کے جلسہ و جلوس میں لوگوں کی عدم دلچسپی؟
شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی کے جلسہ و جلوس میں لوگوں کی عدم دلچسپی؟

By

Published : Feb 26, 2021, 2:06 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ابھی ایک دورہ ختم نہیں ہوا ہے کہ اگلے دورے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف اگلے چند دنوں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ بھی بنگال کے دورے پر آنے والے ہیں۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران آم ڈانگہ اور بیرکپور میں کئی جلسے و جلوس کیے، لیکن سب سے حیرت کی بات یہ رہی کہ ان کے جلسے و جلوس میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم رہی۔ آم ڈانگہ سے کنچڑا پاڑہ کے درمیان روڈ شو میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کی موجودگی کے باوجود توقع کے مطابق بھیڑ جمع نہیں ہو سکی۔

بیرکپور پارلیمانی حلقہ صنتی خطے میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو روڈ شو کی اجازت نہیں ملی تھی۔ بی جے پی نے کے قومی صدر جے پی نڈا کے لئے متعدد پروگرامز کا اعلان کیا تھا۔ لوگوں کی عدم دلچسپی کے سبب مختلف پرو گرامز کےشیڈول کو رد کرنا پڑا تھا۔ رشی چند بنکم کالج میں جلسے سے خطاب کرنے کے دوران لوگوں کی بھیڑ نظر ہی نہیں آئی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے آنے کے اعلان کے باوجود سڑکیں ویران رہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بیرکپور پارلیمانی حلقے میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے شمالی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر بیرکپور کا دورہ کیا۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی قیادت میں جلسہ و جلوس کے ذریعہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے علاوہ اس روڈ شو میں ریاستی صدر دلیپ گھوش، بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ، نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ سمیت دیگر رہنما نے شرکت کی تھی۔

بیرکپور میں واقع منگل پانڈے کے مجسمے پر گل پوشی کے بعد روڈ شو کا اہتمام کیا جو نئی ہٹی کے رشی بنکم چٹرجی کالج کے پاس ختم ہوا۔ اس کے بعد جے پی نڈا نے نئی ہٹی کی ایک بستی میں ایک عام آدمی کے گھر پر دوپہر کا کھانا کھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details