اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھٹے پے کمیشن کی مدت میں تین ماہ کی توسع - ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے

سنہ 2019 میں، نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں سرکاری ملازمین کی میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چھٹے پے کمیشن کی سفارشات کے بعد تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا۔

sixth pay commission
چھٹے پے کمیشن

By

Published : Jul 3, 2021, 10:27 PM IST

بنگال حکومت نے چھٹے پے کمیشن کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ریاستی محکمہ خزانہ نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین ابھریپ سرکار سمیت چھٹے پے کمیشن کے ہر ممبر کی مدت ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ چھٹا پے کمیشن نومبر 2015 کے آخری ہفتے میں تشکیل دیا گیا تھا۔ چھٹے پے کمیشن کی سفارشات ریاست میں پہلے ہی نافذ ہو چکے ہیں۔ 2019 میں، نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں سرکاری ملازمین کی میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چھٹے پے کمیشن کی سفارشات کے بعد تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار

کمیشن کے کچھ کام باقی رہنے کی وجہ سے اس مدت میں توسیع کی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کےفوائداور دیگر امور کو طے کیا جانا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details