مالدہ: اطلاعات کے مطابق مرکزی آڈٹ ٹیم کی تشکیل عمل میں آتے ہی ریاست کے مڈ ڈے میل ایپ سے چھ سال کے دستاویزات (مڈ ڈے میل ڈاٹا) غائب ہیں! اس کو لے کر مرکز بھی تشویش میں مبتلا ہے۔ اساتذہ بھی اس کو لے کر سوال کھڑا کر رہے ہیں۔ تمام اساتذہ کی تنظیمیوں کی جانب سے بھی حال ہی میں ریاست کے مختلف اضلاع سے مڈ ڈے میل سے متعلق کئی شکایات مرکز کو دی گئیں۔ریاستی اپوزیشن لیڈر شھبندو ادھیکاری نے بھی کئی مرتبہ مرکز سے اس کی شکایت کی۔ اس سال کے آغاز میں مرکز حکومت اس سلسلے میں جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دی ۔مرکزی ٹیم بھی کئی بار ریاست میں آئی اور پورے معاملے کی جانچ کی۔
کمیٹی اپنی جانچ مکمل کرنے کے بعد دہلی واپس گئی اور مرکز کو رپورٹ سونپ دی۔ان کی رپورٹ کی بنیاد پر پردھان منتری پوشن یوجنا کے تحت ریاستی اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صرف اسکول ہی نہیں بلکہ متعلقہ محکمہ کے بلاک اور ضلع دفتر میں آڈٹ کیا جائے گا۔ انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کو یہ آڈٹ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اریجیت مجمدار کی قیادت میں چھ ارکان کی ایک آڈٹ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ کو مرکزی دفتر کے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل لنگراج نائک ایس نے اس سلسلے میں رہنما خطوط جاری کئے تھے۔