اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cylinder Blast In Howrah ہاوڑہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی، علاقے میں دہشت کا ماحول - کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہاوڑہ

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے مالپنچ گھڑہ تھانہ علاقے میں واقع ایک اسکریپ گودام میں سلینڈر کے پھٹنے سے چھ مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زوردار دھماکے کے سبب علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ Cylinder Blast At Scrape Factory In Howrah

ہاوڑہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی،علاقے میں دہشت کا ماحول
ہاوڑہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی،علاقے میں دہشت کا ماحول

By

Published : Mar 22, 2023, 2:54 PM IST

ہاوڑہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدور زخمی،علاقے میں دہشت کا ماحول

ہاوڑہ: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہاوڑہ ضلع کے مالپنچ گھڑہ تھانہ علاقے کے ایک اسکریپ کارخانہ کم گودام میں زوردار دھماکے پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ گودوام میں زوردار دھماکے کے بعد مقامی باشندے جب جائے وقوع پر پہنچے تو چھ مزدور شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر مالپنچ گھڑہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتئش کے دوران پتہ چلا ہے کہ گیس سلینڈر پھٹنے کے سبب مزدور زخمی ہوئے ہیں۔اس کے باوجود پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion At Maheshtala پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

پولیس نے مزید کہا کہ کارخانے کے مالک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اگر کسی کی غلطی ہوگی تو اس کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔ جائے وقوع پر پہنچ پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف مقامی باشندوں نے اسکریپ کارخانہ کم گودام کو بند کرنے اور اس کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ باشندوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی واردات رونما ہوچکی ہے۔ پولیس کو اس کارخانے کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details