اردو

urdu

ETV Bharat / state

رائے گنج میں سڑک حادثہ چھ مسافروں کی موت

شمالی دیناج پور کے نین جولی میں ایک بس کے الٹ جانے کی وجہ سے چھ مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔

Six migrant workers were killed aferr their bus fell into a ditch
رائے گنج میں سڑک حادثہ چھ مسافروں کی موت

By

Published : Sep 23, 2021, 7:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق اتر دیناج پور میں رائے گنج کے روپہار سرائے علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 34 پر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ دو مسافروں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ سے مزدوروں کو لے جانے والی ایک نجی پرائیوٹ بس ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا اور نیشنل ہائی وے 34 کے ساتھ نینجلی میں الٹ گئی۔

حادثے کے بعد رائے گنج پولیس اسٹیشن اور رائے گنج فائر بریگیڈ کا عملہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے۔ مقامی باشندے اور فائر فائٹرز نینجولی میں بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ضلع انتظامیہ کے افسران بشمول ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے۔

انتظامی ذرائع نے بتایا کہ کئی مسافروں کو بغیر کسی نقصان کے بچا لیا گیا۔کئی مسافر بس کے نیچے کچلے گئے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کو بچانے کے لیے گاڑی کو دو کرینوں اور ایک ہائیڈرولک کرین کے ذریعے پانی سے نکالا گیا۔ بس کے مسافروں کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیورنے شراب پی لی۔رائے گنج پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس خوفناک حادثے میں ریسکیو کا کام ابھی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ تاہم پولیس زیادہ تر زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details