ہلاک ہونے والے افراد کے کنبے کووزیراعلیٰ کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے كچھوا میں واقع ایک مندر کی دیوار گرنے کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اس حادثے میں 29 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات بڑی تعداد میں لوگ لوک ناتھ بابا مندر میں جنم آشٹمي منا رہے تھے کہ اسی دوران دیوار گرنے کی خبر پھیلنے کے بعد مچی بھگدڑ میں دو لوگوں کی دبنے سے موت ہوگئی جبکہ دیگر دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے زخمیوں کی عادت کے لیے کلکتہ مڈیکل کالج اینڈہستپال کادورہ کیا۔اس کے بعد ممتابنرجی نے کہاکہ ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ مندرکے احاطے میں دیوار گرنے کے بعد بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد کی موت ہوگئی ہے اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے کنبوں کے دکھ میں میں بھی برابرکی شرک ہوں۔ میں دعا کرتی ہوں کہ وہ جلد سے جلد اس صدمے سے ابھر سکیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہلاک ہونے والے افرادکے کنبے کووزیراعلیٰ کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ شدید طور پر زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے اورمعمولی طورپر زخمی ہونے والے لوگوں کو 50۔50 ہزارروپنے دینے کا اعلان کیا ۔