مغربی بنگال 2021 اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں ایک نیا سیاسی محاذ گزشتہ 26 فروری کو بریگیڈ میدان میں وجود میں آیا تھا جس میں لیفٹ فرنٹ، پردیش کانگریس اور آئی ایس ایف شامل تھے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد پردیش کانگریس اور لیفٹ فرنٹ صفر پر آ گئے جبکہ آئی ایس ایف کو ایک سیٹ حاصل ہوا۔
متحدہ محاذ کی اس طرح منھ کے بل گرنے کے بعد سے ہی محاذ کے وجود کو لے کر سوال اٹھ رہے تھے۔ بالآخر جمعہ کے روز سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے آج تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اعلان کر دیا کہ الیکشن ختم ہو جانے کے بعد متحدہ محاذ بھی ختم ہو گیا ہے۔
بنگال میں پردیش کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان 2016 میں بھی اتحاد ہوا تھا۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھی اتحاد ہوتے ہوتے رہ گیا تھا۔