جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف طلبا کے مظاہرے کو حمایت دینے پہنچے سیتا رام یچوری نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی کو این آر سی پر صورتحال واضح کرنی چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کا قانون لانا آئین کے خلاف ہے، ہمارا آئین اس ملک کی مقدس کتاب ہے، ہم آئین کے دفاع اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے۔
سی پی ایم کے سینیئر رہنما سیتا رام یچوری نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کسی کی شہریت نہیں چھین رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ شہریت کے ساتھ مذہب کو کیوں جوڑا جا رہا ہے؟، آئین میں مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کا ذکر نہیں ہے تو پھر مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کی بات کیوں ہورہی ہے۔