مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے انسانی زنجیر بناکر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور جلد از جلد تعلیمی اداروں کو حکومت سے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ ڈیڑھ برسوں سے ریاست کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تعلیمی سرگرمی کے نام پر آن لائن کلاسز ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے تمام تر سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت ہے جیسے دکانیں، بازار، سنیما،کلب وغیرہ سب کھل چکے ہیں صرف اسکول و کالج بند ہیں۔
مختلف تنظیموں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جب بازار، دکانیں، مال، سنیما ہال اور کلب کھلے ہیں تو تعلیمی اداروں کو کیوں بند رکھا گیا ہے۔کئی طلبہ تنظیمیں جلد از جلد اسکول و کالج کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔