مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ ممکن ہے کہ سوموار کے روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے۔
سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کے بعد سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ خطرہ پوری طرح سے ٹل چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی کی کڈنی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں آکسیجن کی فیصد بھی اطمنان بخش ہے۔ سابق وزیراعلی کی حالت میں مکمل طور پر بہتری آئی ہے.