اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدیق اللہ چودھری، مغربی بنگال جمعیت العلماء کے صدر منتخب - بنگال کی خبریں

جمعیت العلما ہند مغربی بنگال کی ریاستی کمیٹی کے مختلف عہدوں کے لیے مغربی بنگال میں بانکڑہ کے جمعیت العلماء بھون میں انتخابات کرائے گئے۔

صدیق اللہ چودھری جمعیت العلماءہند مغربی بنگال کے صدر منتخب
صدیق اللہ چودھری جمعیت العلماءہند مغربی بنگال کے صدر منتخب

By

Published : Aug 28, 2021, 8:23 PM IST

ملک بھر میں جعمیت العلماءہند کی ریاستی کمیٹیوں کے انتخابات جاری ہیں۔ آج مغربی بنگال جمعیت العلما ہند کی ریاستی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ایک بار پھر سے صدیق اللہ چودھری کو جمعیت العلماء مغربی بنگال کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر آبزرور کے طور پر مولانا محمود مدنی موجود تھے۔

جمعیت العلما ہند مغربی بنگال کی ریاستی کمیٹی کے مختلف عہدوں کے لیےمغربی بنگال کے بانکڑہ جمعیت العلما بھون میں انتخابات کرائے گئے۔گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو رہے تھے۔جمعیت علماء ہند کے مرکزی کمیٹی کی طرف سے آبزرور کے طور جمعیت العلما ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنائیں: ممتا بنرجی

ملک کے 23 ریاستوں میں جمعیت کی ریاستی کمیٹیوں کا الیکشن ہوا ہے۔آج ریاست مغربی بنگال کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ایک بار پھر صدیق اللہ چودھری جمعیت کے ریاستی صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ نائب صدر کے طور پر مولانا عبدالسلام رحیمی،اور ظل الرحمان عارف کو ریاستی جمعیت علماء ہند کا خزانچی منتخب کیا گیا۔اس موقع پر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ مغربی بنگال جمعیت العلما ہند بہت سرگرمی سے اپنا کام انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگال میں جمعیت کا کام کسی دوسرے ریاست کے بنسبت اچھا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مجلس میں موجود تمام ارکان و عہدے داروں سے جمعیت کےساتھ مظبوطی سےجڑے رہنے پر زور دیا۔اور کہا جمعیت کے توسط سے ملک و ریاست کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔'ہمارے پاس خدمت کرنے کے بہت مواقع ہیں۔ریاست کے لوگوں کی خدمت کریں۔آپ لوگوں کی کارکردگی سے میں بہت خوش ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details