مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کنگ کر ماجھی کو گولی مار کر قتل کرنے کے واقعہ کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بند کے دوران باگنان کی سڑکیں ویران ہیں۔ گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ تمام دکانیں بند ہیں، بازاروں میں بھیڑ کم نظر آ رہی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے بند کے مدنظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
باگنان اور اس کے اطراف میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس نے مختلف مقامات پر بیریکیڈ لگا رکھی ہے تاکہ بند کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال پر آسانی سے قابو پایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب لوگوں نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن حالات کو جلد قابو میں کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بند نہیں ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی کے سبب لوگوں نے اپنی اپنی دکانیں بند کر کے رکھی ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کے رہنماوں نے کہا کہ اپنے رہنما کے قتل کے خلاف 12 گھنٹوں کے لئے ہڑتال بلائی گئی ہے۔
ترنمول کانگریس نے بی جے پی کی طرف سے ہڑتال کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
بی جے پی رہنما کے قتل کے خلاف باگنان میں 12 گھنٹوں کا بند - Bengal closed
ہوڑہ کے باگنان تھانہ علاقے میں بی جے پی کے رہنما کے قتل کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی رہنما کے کتل کے خلاف بنگال بند
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے بی جے پی کے رہنما کنگ کر ماجھی کو ان کے گھر کے سامنے گولی مار دی تھی۔
این آر ایس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں بی جے پی رہنما کی موت ہو گئی۔
بی جے پی کے حامیوں نے باگنان میں قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے درجنوں گھروں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
Last Updated : Oct 29, 2020, 3:25 PM IST