اردو

urdu

ETV Bharat / state

جعلی ویکسی نیشن کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کی

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء اور بی جے پی کے سینئر رہنماء شوبھندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھ کر جعلی ویکسی نیشن معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

shubhendu adhikari
shubhendu adhikari

By

Published : Jun 27, 2021, 1:14 AM IST

شوبھندو ادھیکاری نے خط میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ریاست میں عوام کو ویکسین کے نام پر کیا دیا جارہا ہے، ایک شخص خود کو آئی اے ایس افسر بتاکر کولکتہ کارپوریشن کے نام ویکسی نیشن کیمپ منعقد کراتا رہا۔ ہزاروں افراد نے ان کیمپوں سے ویکسین لیا مگر کسی کو خبر نہیں ہوئی۔

shubhendu adhikari

ادھیکاری نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر ایسے کیمپوں میں ویکسین لینے والے افراد کی موت ہو جاتی ہے تو اس سے عالمی سطح پر ویکسی نیشن کے عمل پر سوالات پیدا ہو جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اصلی اور نقلی کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس معاملے میں دیب انجن نامی جعلی آئی اے ایس آفیسر کی تصاویر حکمران جماعت کے رہنماوں اور افسران کے ساتھ ہیں۔ انہیں ریاست کے بااثر افسران کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا لہذا اس جعلی ویکسی نیشن کے پورے عمل میں کوئی بڑا گروہ اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، خط میں انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ اگر کولکتہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کرتی ہے تو اس معاملے میں شواہد کو مٹا سکتی ہے لہذا مرکزی ایجنسیوں کو بغیر تاخیر تحقیقات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مغربی بنگال حکومت نے تمام ضلع افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ویکسی نیشن میں دھوکہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر ویکسی نیشن کیمپ کی جانچ ہونی چاہیے۔ حکومت کی منظوری کے بغیر کوئی بھی کیمپ نہ لگاسکے۔ ضلع کلکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ سرکاری اور پرائیوٹ ویکسی نیشن کی تاریخوں کی جانچ ہونی چاہیے۔


محکمہ صحت نے اس سلسلے میں تفصیل سے ہدایات جاری کئے ہیں، ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے جمعہ کی شام پہلی بار ضلعی کلکٹرز سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details