کولکاتا:مغربی بنگال، شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے موہن پور تھانہ علاقے میں واقع ایک بریانی دکان پر سرعام فائرنگ کے واقعے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے سبب علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے موہن پور تھانہ علاقے میں واقع ایک بریانی دکان پر سرعام فائرنگ کے واقعے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے واقعے کے سبب موہن پور اور اس کے اطراف کے رہائشی علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں نےبھی اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ Open Firing in Barrackpore
ذرائع کے مطابق آج دن سہ پہر پونے چار بجے کے قریب موہن پور علاقے میں واقع ڈی بالی نام کی ایک بریانی دکان پر شوٹ آؤٹ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کرنے والے شرپسند موٹر-سائیکل پر سوار تھے۔ایک شخص ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا جبکہ دیگر نےفائرنگ کی۔زخمیوں میں سے ایک کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ دوسرے شخص کو موہن پور نرسنگ ہوم بھرتی کیا گیا۔حالت مزید بگڑنے پر زخمی شخص کو نرسنگ ہوم سے بی این بوس ہسپتال داخل کیا گیا.پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ Shootout at biryani shop at Barrackpore in North 24 pgs two injured