اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوبھن چٹرجی کی بی جے پی میں شمولیت پر اختلاف - سوبھن چٹر جی

ریاستی بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سوبھن چٹر جی کی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر ناراضگی کااظہار کیا۔

سوبھن چٹر جی کی بی جے پی میں شمولیت پر اختلاف

By

Published : Aug 14, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:14 AM IST

مغر بی بنگال بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ مغر بی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر لوگ بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی میں جگہ دینی چا ہیے جو بے داغ ہیں۔ لوگوں کو صاف ستھرے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ بی جے پی میں بھی بدعنوان رہنماؤں کو اسی طرح شامل کیا جا تا رہا ہے توناراض ہوجائیں گے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ سوبھن چٹر جی کی بی جے پی میں شمولیت اچھی بات ہے مگر انہیں کلین چٹ نہیں دے سکتے ہیں۔ ان پر انگنت بعدعنوانی کیس کے الزامات ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق سوبھن چٹرجی اگر واقعی اتنے اہم ہوتے تو انہیں ترنمول کانگریس سے کیوں نکالا جا تا۔جس شخص کو ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی انہیں عزت و احترام کے ساتھ اپنے ساتھ کسے رکھ سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ریاستی بی جے پی کے صدر نے کہاکہ سوبھن چٹرجی کی وجہ سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو مغربی بنگال میں نقصان ہو سکتا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ کمان اس سلسلے میں دس بار غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details