جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے کلتلی تھانہ کے کیلا اندریا علاقے میں واقع پیالی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں ایک شارک پھنس گئی۔ خلیج بنگال سے متصل ندی میں شارک مچھلی کے پائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
تاہم جال اٹھانے کے بعد ماہی گیروں نے شارک کو مردہ پایا اس کے بعد ماہی گیروں نے شارک کو بچا کر پیالی ندی سے باروئی پور رینج کے تحت بٹ کے محکمہ جنگلات کے عملے کے حوالے کر دیا۔
جال میں پھنسی شارک کو دیکھنے کے لئے کیلا اندریا علاقے میں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ بہت سے لوگوں نے مردہ شارک کو گلے لگاتے ہوئے تصویریں کھینچیں۔ اس سے پہلے سندربن کے دریاؤں سے غیر قانونی طور پر شارک کے شکار گی اطلاع ملی تھی ۔