شالیمار: فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما ہلاک - کلکتہ نیوز
ہوڑہ کے شالیمار اسٹیشن کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے وارڈ صدر کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد علاقے میں درجنوں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم میں تیزی آ رہی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے شالیمار اسٹیشن کے تین نمبر گیٹ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو آج گولی مار دی۔
شدید زخمی حالت میں ترنمول کانگریس کے رہنما کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
معاملے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دھرمیندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس جانب سے فی الحال یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دھرمیندر سنگھ کا قتل کاروباری رنجش کے سبب ہوا ہے یا یہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔