اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unique Election Campaign: انوکھے انداز میں تشہیری مہم چلانے والے شیخ شکیل ملا سوشل میڈیا پر وائرل - انوکھے انداز میں تشہیری مہم

انوکھے انداز میں تشہیری مہم Unique Election Campaign کی وجہ سے شیخ شکیل ملا Shaikh Shakil Mulla ملک بھر میں مشہور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بنگال انتخابات Bengal Elections کے دوران اپنی پارٹی اور امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم Campaign in Support of Candidate چلائی تھی۔

Unique Election Campaign: انوکھے انداز میں تشہیری مہم چلانے والے شیخ شکیل ملا سوشل میڈیا پر وائرل
Unique Election Campaign: انوکھے انداز میں تشہیری مہم چلانے والے شیخ شکیل ملا سوشل میڈیا پر وائرل

By

Published : Dec 12, 2021, 6:14 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں 19 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 2021 Municipal Elections کے لئے تشہیری مہم Election Campaign زوروں پر جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Ruling party Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی تشہیری مہم آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

Unique Election Campaign: انوکھے انداز میں تشہیری مہم چلانے والے شیخ شکیل ملا سوشل میڈیا پر وائرل

وہیں سبھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں نے بھی اپنے امیدواروں کی حمایت میں انوکھے انداز میں تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ ان میں سے ہی ایک فرنیچر کے پیشے سے وابستہ 66 نمبر وارڈ توپسیا میں رہنے والے شیج شکیل ملا ہیں، جو اپنی بلیٹ موٹرسائیکل Bullet Motorcycle کے ذریعہ انتخابی مہم چلانے کے لئے مغربی بنگال میں مشہور ہو چکے ہیں۔

شیخ شکیل ملا جب اپنے اسکوٹر کو دلہن کی طرح سجا کر اپنے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم Election Campaign چلاتے ہیں تو ہر آنے جانے والوں کی نظریں ان پر پڑ جاتی ہے۔ اپنے منفرد انداز میں تشہیری مہم کا حصہ بننے والے شیخ شکیل ملا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں بات چیت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ شکیل ملا نے کہا کہ یہ سلسلہ برسوں پرانا ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی ریاستی وزیر جاوید احمد خان کی حمایت میں انتخابی مہم Election Campaign چلاتے رہے ہیں اور اب ان کے بیٹے فیض احمد خان کے لئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور ان کے بیٹے (امیدوار) فیض احمد خان کے ترقیاتی کاموں سے وہ بے حد متاثر ہیں۔ ان کے کاموں کی وجہ سے ہی وہ ان کے دیوانے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قصبہ اسمبلی حلقے میں وہ اسی انداز میں تشہری مہم Election Campaign کا حصہ بنتے ہیں۔ لوگ بھی ان کے اس منفرد انداز کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ ہر جگہ انہیں بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔

شیخ شیکل ملا کے مطابق وہ اپنے فرنیجر کے کاموں سے وقت نکال کر انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ ان کا پیشہ نہیں بلکہ شوق ہے، جو اب جنون میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات Assembly Election میں جاوید احمد خان کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی ملی تھی اب کے بیٹے فیض احمد خان کو کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں کم سے کم 70 ہزار ووٹوں جیت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Candidate Criticizes TMC: ترقی کے نام پر مسلمانوں کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا

شیخ شکیل ملا کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اسی بلیٹ موٹرسائیکل Bullet Motorcycle کے ذریعہ انتخابی مہم چلاتے آ رہے ہیں۔ ہر مرتبہ ان کی اسکوٹر پہلے سے زیادہ دلکش نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکیل بھائی کی یہ دیوانگی ہے، جو اپنے پسندیدہ رہنماؤں کی حمایت میں بغیر کچھ سوچے سمجھے بلیٹ لے کر انتخابی مہم میں نکل جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details