جنوبی 24 پرگنہ: ریاست مغربی بنگال کی سرزمین قومی یکجہتی کے لیے پورے ملک میں مشہور ہے۔ اس سرزمین پر نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب رابندر ناتھ ٹائیگور سے لے کر قاضی نذرالاسلام جیسے عظیم شخصیت نے سیکولرازم کی جڑوں کو وہ طاقت بخشی جسے کوئی ہلا نہیں سکتا ہے۔ بنگال میں رہنے والے بنگالی، مسلمان سمیت تمام مذاہب کے لوگوں میں ایک ایسا رشتہ قائم ہے جسے نفرت کی سیاست توڑ نہیں سکتی ہے۔ اس کی عمدہ مثال جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما تھانہ علاقے میں دیکھنے کو ملی۔ Muslim Man Donate Kidney to Hindu Man
جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما تھانہ کے تحت گنگاپور گاؤں میں اشرف علی نے کڈنی عطیہ کرکے ایک ہندو شخص کی جان بچا کر نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی۔ ذرائع کے مطابق کنہیا لال شاؤ گزشتہ چند مہینوں سے بیمار تھے طبی جانچ کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے دونوں کڈنی خراب ہونے کی تصدیق کی۔ An excellent example of national unity in West Bengal