اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہ رخ خان امفان متاثرین کی مدد کریں گے - شاہ رخ خان میر فاؤنڈیشن

شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ 'کولکاتا میرے لئے صرف ایک شہر نہیں ہے کولکاتا سے مجھے جذباتی لگاؤ ہے۔ کولکاتا نے مجھے دوست دیئے ہیں اور سب سے بڑھ کر میں نے کولکاتا سے سیکھا ہے کہ ایک ساتھ کام کرنے کی اہمیت کیا ہے۔'

شاہ رخ خان امفان متاثرین کی مدد کریں گے
شاہ رخ خان امفان متاثرین کی مدد کریں گے

By

Published : May 30, 2020, 9:54 AM IST

کورونا وائرس کے بعد امفان طوفان سے متاثر بنگال کی مدد کی پیشکش بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کی ہے۔

اپنے فیسبک پوسٹ پر شاہ رخ خان نے بنگال میں امفان طوفان سے ہوئے تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میر فاؤنڈیشن کی جانب سے تباہ شدہ علاقوں کو معمول پر لانے کی مدد کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ کولکاتا شہر سے ان کو جذباتی طور پر لگاؤ ہے۔

شاہ رخ خان امفان متاثرین کی مدد کریں گے

شاہ رخ خان کی اس پیشکش پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ 'کولکاتا میرے لئے صرف ایک شہر نہیں ہے کولکاتا سے مجھے جذباتی لگاؤ ہے۔ کولکاتا نے مجھے دوست دیئے ہیں اور سب سے بڑھ کر میں نے کولکاتا سے سیکھا ہے کہ اکائی اور ایک ساتھ کام کرنے کی اہمیت کیا ہے۔'

انہوں نے لیکھا کہ 'کولکاتا نائٹ رائڈرس کے ساتھ کام کرنا زندگی کا استعارہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ جہاں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ اچھے اور برے دونوں طرح کے تجربے کئے ہیں آج ہمیں مشکل دور کا سامنا ہے۔ میرے تجربے اور میرے علم نے مجھے سکھایا ہے متحد ہونے میں ہی اصل طاقت ہے۔ کامیابی کے لئے متحد ہوکر لڑنا ضروری ہے۔'

وزیر اعلی ریلیف فنڈ کو مالی مدد دینے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا ہے کہ 'متاثرہ علاقوں میں کے کے آر ریلیف پہنچانے میں بھی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ تیزاب حملے کی متاثرہ جن کا گھر اس طوفان میں برباد ہو گیا ہے ان کے گھر بنانے میں مدد کریں گے۔ ساتھ ہی پانچ ہزار پودے بھی لگائیں گے۔

اس سے قبل کے کے آر اور میر فاؤنڈیشن کی جانب سے پی پی ای بھی مہیا کرائی گئی تھی۔

شاہ رخ خان امفان متاثرین کی مدد کریں گے

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شاہ رخ خان کی اس فراخ دلی پر ان کا شکریہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ 'بنگال کی اس مشکل دور میں اس کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے شاہ رخ خان، میر فاؤنڈیشن اور ہماری کے کے آر کا بہت شکریہ۔ یہ مدد ہمارے لئے بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ امفان طوفان کے تباہی کے دور میں بھی بنگال ایک ساتھ ہے متحد ہے۔ شجاعت سے بھرپور بنگال کی جیت یقینی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details