مغربی بنگال کےعلی پور دوار کے قاضی پاڑہ علاقے میں ایک نوجوان کی اس کے معشوقہ کے گھر میں لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے لڑکی اور اس کے گھر والوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔Shafiq ul Islam Dead body Found in his girlfriend home
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ مقتول کی شناخت شفیق الاسلام کے طور پر ہوئی ہے۔اس کی عمر17 ہے۔وہ ایک گیراج میں کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ بازار میں مچھلی فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں لڑکی اور اس کے والدین کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔اشس کے دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔