اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indira Gandhi National Open University: شبنم خاتون ایگنو سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی مسلم خاتون - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور کی رہنے والی طالبہ شبنم خاتون ایگنو دہلی کیمپس سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کورس میں داخلہ لینے والی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں۔ Shabnam Khatoon First Muslim PhD From ignou

15722678
15722678

By

Published : Jul 3, 2022, 10:39 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور میں رہنے والی شبنم خاتون نام کی طالبہ نے ایگنو دہلی کیمپس سے انگریزی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے لیے درخواست فارم جمع کی تھی. شبنم خاتون کے ساتھ ساتھ بھارت کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی تیس دیگر طالبہ نے بھی درخواست جمع کروائی تھی لیکن ان تیس لڑکیوں میں وہ (شبنم خاتون) واحد طالبہ ہیں جنہیں ایگنو دہلی کیمپس سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کرنے کا موقع ملا۔ Shabnam Khatoon First Bengali Muslim who Select for PhD in English From ignou

شبنم خاتون ایگنو سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کرنے والی بنگال کی پہلی مسلم
شبنم خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی جانے سے پہلے انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایگنو دہلی کیمپس سے انگریزی میں پی ایچ ڈی کرنے والی ملک کی پہلی مسلم خاتون ہوں گی. انہوں نے کہا کہ دراصل مغربی بنگال سے درجنوں طلبا و طالبات نے دہلی میں کیمپس سے پی ایچ ڈی کے لیے درخواست دی تھی لیکن ان میں سے صرف دو لوگوں کا انتخاب ہوا جس میں ان کے ساتھ ایک لڑکا ہے۔ Shabnam Khatoon First Muslim PhD From ignou ان کا کہنا ہے کہ ان کا گھرانہ مزہبی ہونے کے باوجود انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے. انہیں کبھی ایسا نہیں لگا کہ گھر والوں کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہوئی ہو. شبنم خاتون نے کہا کہ وہ اکاڈمیک میں کیرئیر بنانے کے لیے پرعزم ہیں. انشاءاللہ انہیں ان کے نیک مقصد میں کامیابی ملے گی. اس کے بعد اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے پر کام کرنا پسند کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی طالبہ اگر آگے بڑھیں گی تو سماج آگے بڑھے گا. اس سے ملک و ملت کا نام روشن ہو گا. ہمارے گارجین کو اپنی اپنی بیٹیوں سے اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details