اردو

urdu

ETV Bharat / state

SFI Protest Against TMC ایس آئی ایف رہنما عاطف نثار پر حملے کے خلاف احتجاج - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا ضلع ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار پر ہوئے حملے کے خلاف ایس ایف آئی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔انہوں نے حملے کے لئے ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے حامیوں کو قصوروار قرار دیا ہے۔

ایس آئی ایف رہما عاطف نثار پر حملے کے خلاف ناکہ بندی
ایس آئی ایف رہما عاطف نثار پر حملے کے خلاف ناکہ بندی

By

Published : Feb 18, 2023, 4:29 PM IST

ایس آئی ایف رہما عاطف نثار پر حملے کے خلاف ناکہ بندی

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع کلکتہ یونیورسٹی علی پور کیمپس کے باہر سی پی آئی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی کے حامیوں نے اپنے رہنما پر ہوئے حملے کے خلاف سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ ایس ایف آئی حامیوں ناکہ بندی کے سبب گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد پوری طرح سے متاثر رہی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔ ایس ایف آئی حامیوں کا کہنا کہ 20 فروری سے ریاست میں مختلف بدعنوانیوں کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی ۔اس تحریک کو لے کر ایس ایف آئی کی جانب سے بیداری مہم چلا رہی ہے لیکن ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں نے ایس ایف آئی کے کارکنان پر حملہ کیا۔ْ

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے حملے میں ایس ایف آئی کے متعدد رہنما اور کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں کولکاتا ضلع ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار ہیں۔ ایس ایف آئی حامیوں کاکہنا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف ہماری لڑائی کو کمزور بنانے کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔لیکن وہ طاقت کے استعمال کے باوجود طلبا تحریک کو نا کمزور بنا پائیں گے اور نا ہی روک پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam اساتذہ تقرری معاملے میں چندن منڈل گرفتار

ترنمول چھاتر پریشد کے حامیوں نے ایس ایف آئی کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ناکہ بندی سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔لوگوں کو پریشان کرکے انہیں کیا ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details