اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Md Salim سی پی آئی ایم کے رہنما کے خلاف سیکس ورکروں کا احتجاج

سیکس ورکرز نے سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری مہ سلیم کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ محمد سلیم نے حال ہی میں ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے 'طوائف' کا لفظ استعمال کیا تھا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کے خلاف سیکس ورکروں کا احتجاج
سی پی آئی ایم کے رہنما کے خلاف سیکس ورکروں کا احتجاج

By

Published : Aug 10, 2023, 3:38 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سیکس ورکرز نے سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما محمد سلیم پر ابھیشیک بنرجی کا نام لے کر ان کا مذاق اڑانے کا الزام لگا ہے۔

سیکس ورکرز کے مطابق سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے لفظ طوائف استعمال کرکے دراصل ان کے پیشہ کی توہین کی ہے۔ اس لیے اسے معافی مانگنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی اس وقت آنکھوں کے علاج کے لیے امریکہ میں ہیں۔ دو دن قبل انہوں نے نیویارک سے ایک ٹویٹ میں ای ڈی پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ تحقیقاتی ایجنسی ان کے خلاف جھوٹی کہانیاں پھیلا رہی ہے۔ محمد سلیم نے ابھیشیک پر ای ڈی کی تحقیقات کے بارے میں اپنے ٹویٹس کیا اور پر یس کانفرنس کے دوران کئی باتیں کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Opposition Took Over Panchayat سوتی پنچایت پر اپوزیشن متحدہ اتحاد کا قبضہ

سیکس ورکروں نے سی پی آئی ایم کے رہنما کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور ان سے جواب طلب کیا۔ لیکن محمد سلیم کی جانب سے کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری طرف ترنمول کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ وہ وہی زبان بولیں گے جو ان کی تعلیم ہے۔ سی پی ایم لیڈر سوجن چکرورتی نے احتجاج کے بارے میں بات کی حالانکہ سلیم کے الفاظ کے انتخاب پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details