مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں مسلسل بارش کے سبب سیلاب جیسی صورتحال بن چکی ہے۔ ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک میں ندی کے پانی داخل ہوگیا ہے۔ندی کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔اس سے عام لوگوں کوبڑی پریشانیوں کا سامناہے۔Several Villages Drowned In Water Of Fulhar River In Maldah
ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک کے بیشتر علاقوں میں ندی کے پانی کے داخل ہونے کے سبب کروڑوں روپے کی فصلوں کے برباد ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ضلع انتظامیہ نے سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیاہے۔
ضلع انتظامیہ نے کہاکہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہریش چندر بلاک اور رتوا بلاک کے مختلف علاقوں میں صورتحال بگڑی ہے۔نئے علاقوں میں بھی ندی کے پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ہے۔لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ پوری حالت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔حالات بگڑنے پر این ڈی آر ایف اور بی ایس ایف کی مدد کی لی جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ راحت رسائی ٹیموں کوبھی الرٹ پررکھا گیا ہے۔