اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کے متعدد وزراء زخمی رہنما کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر گوتم دیب سمیت متعدد وزراء نے فائرنگ میں زخمی ہونے والے ترنمول کانگریس کے رہنما کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے۔

several trinamool congress ministers visited the injured leader at the hospital in west bengal
متعدد وزراء زخمی رہنما کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے

By

Published : Dec 25, 2020, 8:25 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے علی پوردوار میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار دی۔

ترنمول کے متعدد وزراء زخمی رہنما کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے
اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ناکہ بندی کر دی، جس سے آمدورفت ٹھپ پڑگئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ ترنمول کانگریس کے زخمی رہنما کو ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ترنمول کے متعدد وزراء زخمی رہنما کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے
پولیس نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے زخمی رہنما کی شناخت منو رنجن دے کے طور پر ہوئی ہے۔ نامعلوم شرپسندوں نے انہیں گولی ماری تھی۔پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اب تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ وہ سلی گوڑی سے مال بازار کی جانب جا رہے تھے تبھی ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلوے کی نجکاری سے غریبوں کو نقصان ہوگا

بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی کی فکر نہیں: سجاتا منڈل

وزیر گوتم دیب نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما پر جان لیوا حملے میں بہار کے شرپسند ملوث ہیں۔

انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں پر اس طرح کی واردات کو انجام دینے کے لیے بہار کے شرپسندوں کو یہاں بلانے کا الزام لگایا۔

رکن اسمبلی سورو چکرورتی بھی ترنمول کانگریس کے زخمی رہنما کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details