شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے بشیر ہاٹ تھانہ کے تحت ماٹیا علاقے میں آج دن میں دلدوز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا میکس مخالف سمت سے آنے والی انجن رکشہ(وین) کوٹکر مار دی ۔Several Person Died In A Road Accident At Matia In Bashirhat In West Bengal
دونوں گاڑیوں کی زور دار ٹکر میں موقع پر ہی پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو نزدکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ مقامی باشندوں کو سڑک پر سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی ۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔