مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے مائنک چک علاقے میں گھاٹ کے قریب ندی میں نال بردار جہاز کے حادثے کا شکار ہونے کے سبب آٹھ افراد لا پتہ ہو گئے۔
غوطہ خوروں کی مدد سے دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔
مال بردار جہاز پلٹنے کے سبب متعدد افراد لاپتہ
مالدہ ضلع کے نائنک چک گھاٹ کے قریب مال بردار حادثے کا شکار ہونے کے سبب آٹھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ راج راشی مترا نے کہا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے. لاپتہ لوگوں کی تعداد واضح طور پر بتائی نہیں جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مال بردار جہاز پر نو لاریاں تھیں. گھاٹ کے قریب جہاز حادثے کا شکار ہو گیا.ان لاریوں پر نو لوگ سوار تھے جن میں سے چند لوگ لاپتہ ہیں۔
ضلع محسٹریٹ کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جہاز کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ضلع سبھادپتی گور چندرا منڈل کا کہنا ہے کہ لاپتہ لوگوں کو ڈھونڈنے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔ لاپرروائی کی بات سامنے آئی تو جہاز کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ضلع سبھاد پتی کے مطابق یہ ایک اوور لوڈنگ کا معاملہ ہے۔ جہاز پر گنجائش سے زیادہ لاریاں تھیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔