جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بج بج تھانہ کے تحت نندپور کے داس پاڑہ علاقے میں واقع ایک کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں ایک بچی سمیت تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فائربریگئڈ کے تین انجن جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ جائے وقوع پر سے تین لوگوں کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکڑوں نے تینوں کی موت کی تصدیق کی۔
دمکل اہلکاروں نے بتایا کہ ایک نابالغہ سمیت تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ فیکٹری کم مکان ہے جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ اب معلوم نہیں چل سکی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے کہاکہ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔