اردو

urdu

ETV Bharat / state

Crude Bomb Explosion کانکی نارہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں ایک بچے کی موت - مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ

شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ تھانہ کے تحت کانکی نارہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے دیسی بم پھٹنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ صبح سویرے اسٹیشن کے قریب مصروف علاقے میں بم دھماکے سے سنسنی پھیل گئی۔ Crude Bomb Explosion

کانکی نارہ ریلوے اسٹیشین کے قریب بم دھماکے میں ایک بچے کی موت
کانکی نارہ ریلوے اسٹیشین کے قریب بم دھماکے میں ایک بچے کی موت

By

Published : Oct 25, 2022, 11:17 AM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل اور بھاٹ پاڑہ علاقے میں جرائم کی واردات میں تشویشناک اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس نے انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں اور واردات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔Seven Years Old Boy DiedAand Another Seriosly Injured After Crude Bomb Explosion Near Kankinara Railway Station In North 24 PGS

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ تھانہ کے تحت 28 نمبر ریلوے لیول کراسنگ اور کانکی نارہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان سڑک کے کنارے دیسی بم پھٹنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔

صبح سویرے کانجی نارہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مصروف علاقے میں بم دھماکے کا واقعہ رونما ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جایزہ لیا اور تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے کہاکہ اس معاملے میں واضح طور پر فی الحال کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ سڑک کے کنارے رکھے دیسی بم کے پھٹنے کے سبب ایک بچے کی موت ہوئی ہے۔ دوسرا بچہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ریلوے پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Wishes Diwali to Nation دیوالی کا تہوار تاریکی پر روشنی کی جیت اور جھوٹ پر سچ کی جیت کی علامت ہے، راہل

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ایک مہینے پہلے بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک بچے کی موت ہوئی تھی۔لیکن پولیس انتظامیہ کچھ نہیں کر پائی۔ پولیس کی عدم توجہی کے سبب علاقے میں اکثر و بیشتر شرپسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر میں سات میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما کو گولی مار دی تھی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھاٹ پاڑہ علاقے میں ہی شرپسندوں کی فائرنگ میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔ Seven Years Old Boy DiedAand Another Seriosly Injured After Crude Bomb Explosion Near Kankinara Railway Station In North 24 PGS

ABOUT THE AUTHOR

...view details