کولکاتا: سلی گوڑی ضلع کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن سے ریلوے پولیس نے مبینہ طور پر سات روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی طریقے سے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جن میں دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے Rohingya Muslims arrested in Bengal۔
مغربی بنگال کے سرحدی ضلع سلی گوڑی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے جی آر پی نے روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلی گوڑی کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن سے ریلوے پولیس نے سات روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی طریقے سے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا جس چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
روہنگیا مسلم بنگلہ دیش سے سرحد پار کر کے مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سے کولکاتا جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ وہ شناختی کارڈ یا پھر کوئی دوسرا دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ تمام لوگوں کو جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جیل حراست میں بھیج دیا گیا۔