اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بی جے پی کو سخت دھچکا - مغربی بنگال میں بی جے پی کو سخت دھچکا

بیرکپورپارلیمانی حلقے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے 12 کونسلروں نے ترنمول کانگریس میں ایک بار پھر شمولیت اختیار کرکے ریاستی بھگوا جماعت کو زوردارجھٹکا دیاہے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کو سخت دھچکا

By

Published : Nov 6, 2019, 9:09 PM IST

مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات میں18 سیٹیں حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی کوخمارکم ہونے لگا ہے ۔

بیرکپورپارلیمانی حلقے میں واقع بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے بی جے پی کے 12 کونسلروں نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہو گیے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کو سخت دھچکا

بی جے پی کے 12 کونسلروں کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے سبب بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی پر قاقبض بی جے پی اقلیت میں آ گئی ہے۔

ترنمول کانگریس اب بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی میں بورڈ بنانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے12 کونسلروں کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کامطلب ہے کہ وہ بی جے پی سے اب چکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی میں بورڈ میں کی پوزیشن میں ہے۔ آئندہ چند دنوں میں اس کادعویٰ کیا جائے گا۔

ریاستی وزیر کاکہنا ہے کہ بھاٹ پاڑہ کوبی جے پی کی گرفت سے نجات دلانا ہی ہمارااولین مقصدہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی نے غنڈہ گردی کی بد ولت بیرکپور پارلیمانی حلقے میں دہشت کا ماحول پیدا کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیرکپور کے لوگ چاہیے تو بی جے پی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ترنمول کانگریس عام لوگوں کے ساتھ ہے ۔اس موقع پر ریاستی جیوتی پریہ ملک ،سابق رکن پارلیمان دنیش ترویدی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details