اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP In Nandigram پنچایت انتخابات سے قبل مغربی بنگال دل بدل کا کھیل شروع - مغربی بنگال میں چند مہینوں میں پنچایت انتخابات

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے آبائی گاؤں مغربی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں درجنوں رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ BJP In Nandigram

پنچایت انتخابات سے قبل مغربی بنگال دل بدل کا کھیل شروع
پنچایت انتخابات سے قبل مغربی بنگال دل بدل کا کھیل شروع

By

Published : Nov 5, 2022, 2:15 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں چند مہینوں میں پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں۔ پنچایت انتخابات سے قبل حکمراں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دل بدل کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ اس مرتبہ شھبندو ادھیکاری کے آبائی گاؤں سے یہ کھیل شروع ہوا ہے۔ نندی گرام میں دل بدل کھیل کے لیے محفل سجائی گئی تھی۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سیکرٹری کنال گھوش کی نگرانی میں بی جے پی کے33 رہنماؤں اور 500 کارکنان نے ٹی ایم سی میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں۔ Set Back For BJP In Nandigram ,BJP Leaders And Worker Join TMC

ترنمول کے ترجمان کنال گھوش نے اسٹیج پر نندی گرام اراضی تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے کھوکن کا استقبال کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔ ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کی جانب سے تعاون کرنے کے لیے ضلع میں آکر وہ تمام کارکنوں کو متحد کرکے بی جے پی کے خلاف لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:BJP MLA's Controversial Remark: یوکرین میں ہلاک نوین سے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازع بیان

اتنا ہی نہیں، ترنمول کے ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنچایت انتخابات میں نندی گرام کو شھبندو ادھیکاری سے آزاد کرایا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ شبھندو ادھیکاری نے جھوٹ بول کر بی جے پی کارکنوں کو گمراہ کر رکھا ہے۔بی جے پی کی جانب سے دل بدل کے کھیل کے سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ Set Back For BJP In Nandigram ,BJP Leaders And Worker Join TMC

ABOUT THE AUTHOR

...view details