اردو

urdu

ETV Bharat / state

SER Says Caol Loading Increase ایس ای آر کی کوئلے کی لوڈنگ میں 28 فیصد اضافہ

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (ایس ای آر) نے رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں (اپریل-ستمبر-2022-23) میں کوئلے کی لوڈنگ میں 28.06 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا ہے۔SER Says Caol Loading Increase

ایس ای آر کی کوئلے کی لوڈنگ میں 28 فیصد اضافہ
ایس ای آر کی کوئلے کی لوڈنگ میں 28 فیصد اضافہ

By

Published : Oct 11, 2022, 9:01 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میںساؤتھ ایسٹرن ریلوے (ایس ای آر) نے رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں (اپریل-ستمبر-2022-23) میں کوئلے کی لوڈنگ میں 28.06 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا ہے۔SER Says Caol Loading Increase Up TO 28 Percentage

یہ اطلاع منگل کو ایس ای آر کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، اس مدت کے دوران، ایس ای آر نے 2.55 کروڑ ٹن کوئلہ لوڈ کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.06 فیصد زیادہ ہے۔ کول لوڈنگ سے ہونے والی آمدنی میں بھی 63 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کی کل آمدنی 2672.68 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mental illness rises in Kerala کیرالہ میں مہنگائی اور وسائل کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں بڑھ رہی ہے ذہنی بیماری

ریلیز کے مطابق، ایس ای آر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں تقریباً 9.78 کروڑ ٹن مال برداری کی ہے۔ اس مدت کے دوران مال برداری کی آمدنی بھی گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7786.70 کروڑ روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 8488.99 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ ایس ای آر کی آمدنی کی کارکردگی میں 9.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔SER Says Caol Loading Increase Up TO 28 Percentage

ABOUT THE AUTHOR

...view details