شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے اپنی ہی پارٹی کے بدعنوانی کے معاملے میں ملوث رہنماؤں کے خلاف سخت بیان بازی کر رہے ہیں۔ ان کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔Senior Leader And MP Saugata Roy Criticise Own Party Leaders
جیسے ہی مانک بھٹاچاریہ بدعنوانی کے الزام میں جیل گئے، دم دم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگت رائے نے پارٹی مخالف تبصرے کر رہے ہیں۔ پارٹی کی وجے سمینار میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں چند لوگ بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ ان لوگوں کو دیکھ بہت تکلیف پہنچتی ہے۔ رکن پارلیمان سوگتا نے بدعنوانی کے بارے میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کربہت دکھ ہوتا ہے کہ ان کی پارٹی کے کچھ لوگوں نے بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ انہیں افسوس ہے کہ یکے بعد دیگر رہنما جیل جا رہے ہیں۔