اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cop Dies By Suicide ضلع عدالت کے سیکویرٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی - مغربی بنگال کے شمالی بنگال

ضلع جلپائی گوڑی میں ضلع عدالت کے جج کے ایک سیکویرٹی گارڈ نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ضلع عدالت کے سیکویرٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
ضلع عدالت کے سیکویرٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 3:55 PM IST

جلپائی گوڑی:مغربی بنگال کے شمالی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں ضلع عدالت کے جج کے ایک سیکویرٹی گارڈ نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع جلپائی گوڑی کے ریس کورس ہاوسنگ کمپلیس کے ایک فلیٹ سے گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ فائرنگ کی آواز سے پورے علاقے ہاوسنگ کمپلیکس میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ جج کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔اس نے اپنے ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں:Fireworks on the Road with a Fission Gun سڑک پر فائز گن سے آتش بازی، نوجوان گرفتار، لڑکی کی تلاش جاری

پولیس نے مزید بتایا کہ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔اس نے خود کو گولی کیوں ماری اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں فئ الحال کسی نتیجے پر پہنچا نہیں جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details