اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس کے ایم میں سکیورٹی گارڈ پر حملہ - undefined

سرکاری ہسپتالوں میں مریض کے رشتہ داروں کے ذریعہ جونیئر ڈاکٹروں کی پٹائی پر سخت احتجاج کے بعد ہسپتالوں میں تعینات سکیورٹی گارڈ کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

ایس ایس کے ایم میں سیکورٹی گارڈ پر حملہ

By

Published : Jul 18, 2019, 8:14 PM IST


کلکتہ شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم میں مریض کے رشتہ داروں نے سیکورٹی گارڈ کی پٹائی کردی۔اس کے بعد سیکورڈی گارڈ سے اسپتال انتظامیہ کے سامنے احتجاج کیا۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق صبح 10.30بجے کے قریب ہوڑہ سے ایک ایمبولنس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے آیا۔مریض کے رشتہ دار ایمبولنس کو ایمرجنسی ڈیبارٹمٹ پر کے دروازے تک لے جانے پر بضد تھے جب کہ سیکورٹی گارڈ ٹرولی کے ذریعہ لے جانے کو کہا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈ نے کہا کہ کچھ دیر رکیں ٹرولی لے کر آتے ہیں۔کچھ دیر بعد ٹرولی بھی آگیا۔مگر مریض کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ٹرولی لانے میں تاخیر کی وجہ سے مریض کی حالت خراب ہوگئی ہے اور اس کے بعد سیکورٹی گارڈ امرت رائے کی پٹائی کرنے لگے۔

پولس جلد ہی موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور کچھ رشتہ داروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔مریض کو ایمرجنسی محکمہ میں لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔مریض کے رشتہ داروں کی شکایت ہے کہ ٹرولی میں تاخیر کی وجہ سے مریض کی موت ہوئی ہے۔جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کی موت کافی پہلے ہی ہوچکی ہے۔

اس واقعہ کے بعد اسپتال کے سیکورڈی گارڈ نے اسپتال سپرنڈنٹ کے سامنے احتجاج کرنے لگے۔زیادہ تر سیکورڈی گاڈر میں فوج کے ریٹائرڈ جوان ہیں۔مظاہرہ کررہے سیکورڈی گارڈ کا کہناتھا کہ مریض کے رشتہ دار ٹرولی لانے میں تعاون نہیں کرتے ہیں۔تاہم اسپتال انتظامیہ نے اس پورے معاملے کو دیکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

SSKM

ABOUT THE AUTHOR

...view details