اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں سیکولرازم کی جڑیں مضبوط: فرہاد حکیم - سیاسی جھڑپیں

فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال میں سیاسی افراتفری یا پھر سیاسی تشدد نام کی کوئی چیز نہیں ہے جو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں دوسری ریاستوں پر نظر ڈالنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی سرزمین پر تمام مذاہب کے لوگوں کو کھل کر رہنے اور ترقی کرنے کا موقع ملتا ہے اور اسی وجہ سے وہ دوسروں کی باتوں میں نہیں آتے۔

 عوام رابندر ناتھ ٹائیگور اور قاضی نذرالاسلام کے نقش قدم پر چلتے ہیں :وزیر فرہاد حکیم
عوام رابندر ناتھ ٹائیگور اور قاضی نذرالاسلام کے نقش قدم پر چلتے ہیں :وزیر فرہاد حکیم

By

Published : Jun 3, 2021, 12:11 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال میں سیاسی افراتفری نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ جو لوگ اس طرح کی بات کرتے ہیں انہیں دوسری ریاستوں پر نظر ڈالنی چاہئے۔

ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات 2021 کی شکست کو ابھی تک برداشت نہیں کر پائی ہے اسی وجہ سے وہ غلط بیانی پر اتر آئی ہے۔

عوام رابندر ناتھ ٹائیگور اور قاضی نذرالاسلام کے نقش قدم پر چلتے ہیں :وزیر فرہاد حکیم

فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال میں سیاسی افراتفری یا پھر سیاسی تشدد نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ جو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں دوسری ریاستوں پر نظر ڈالنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی سرزمین پر تمام مذاہب کے لوگوں کو کھل کر رہنے اور ترقی کرنے کا موقع ملتا ہے اور اسی وجہ سے وہ دوسروں کی باتوں میں نہیں آتے۔

ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام رابندر ناتھ ٹیگور اور قاضی نذرالاسلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔ اسی وجہ سے بنگال میں سیکولرازم کی جڑیں اتنی ہی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے پاس کوئی کام رہ نہیں گیا ہے۔ اسی وجہ سے وہ الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔

انہیں بنگال میں سیاسی جھڑپیں نظر آتی ہیں، لیکن وہ گجرات، مظفرنگر، دربھنگہ، بھوپال کی باتیں بھول گئے ہیں۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما کو چھوڑ کر پورے ملک کے عوام ان واقعات کے بارے میں اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے بارے میں کچھ کہنا نہیں ہے۔ وہ اپنی جگہ پر بالکل درست ہیں۔ ویکسینیشن مہم کو لے کر انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں ہمارے کوٹے کا کورونا ویکسین نہیں مل رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی وجہ سے ریاست کے لوگوں کو کورونا ویکسین کے لئے انتظار کرنا پڑرہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details