کولکاتا:مغربی بنگال میں وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے انکشافات ہوئے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پرب پارٹی کیڈروں اور حامیوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آشا یا آنگن واڑی کارکناں نے ہاؤسنگ اسکیم پر سروے کا پہلا دور مکمل کیا لیکن اس مرتبہ اس میں تھوڑی تبدیل کئی گئی ہے۔ بی ڈی او آفس اس فہرست کو چیک کرے گا۔ اگر اس فہرست میں 15 فیصد یا اس سے کم صارفین کے نام ہونے پر اس گاؤں میں دوبارہ سروے کیا جائے گا۔ آڈیٹرز کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر پولیس ان کے ساتھ ہوگی۔ Secretariat Nabanna Issues Fresh Guidelines To Prevent Corruption In PM Awas Yojana In Bengal
ریاستی سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو کی طرف سے 15 نکاتی شرائط رکھی گئی ہیں۔ اگر یہ شرط پوری ہو جاتی ہے تو استفادہ کنندگان کو وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ اس بات پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی کہ آیا انتباہ کے باوجود کوئی نااہل نام فہرست میں شامل تو نہیں ہوا۔ اس اسکیم کے لئے منتخب کئے گئے کسی بھی نام کی تصدیق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سطح پر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Pradhan Mintri Awas Yojana شمالی24 پرگنہ میں وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیوں کا انکشاف