اردو

urdu

ETV Bharat / state

جوٹ مل میں ایک ماہ کے دوران دو بار آتشزدگی کا واقعہ: نوٹس جاری - north 24 pargana urdu news

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میں واقع جوٹ مل میں دوسری بار آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب مل میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہونے کی اطلاع ہے۔

image
image

By

Published : Jan 9, 2021, 1:06 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میں واقع جوٹ مل میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اندرون ماہ دوسری مرتبہ یہاں آگ لگنے کے سبب مل میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز جوٹ مل کے گودام اور چیپمنگ ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی جس کے بعد محکمۂ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔

فائر بریگیڈ عملہ نے تین فائر انجن کی مدد سے تقریباً چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے لیکن اس کے باوجود پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، حالانکہ اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوٹ مل میں ایک مہینے کے اندر آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اور اس تعلق سے مل انتظامیہ پہلے بھی نوٹس دیا جاچکا ہے لیکن مل انتظامیہ نے اس کے باوجود لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتطام نہیں کیا۔

فی الحال مل انتظامیہ کو دوسری مرتبہ نوٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ جوٹ مل کے جنرل منیجر کو فائر بریگیڈ کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details