نانور: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے نانور تھانے کی پولیس ترنمول کے لاپتہ رہنما کی سنجیدگی سے تلاش کر رہی ہے۔ گاؤں والوں کے ساتھ مل کر دھان کی کھیتوں سے لے کر ساحلی علاقوں تک تلاش جاری ہے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔Searsh Operation Is On For Missing TMC Leader In Birbhum
گزشتہ28اکتوبر سے نانور تھانہ کے سیدائی گاؤں میں ترنمول کانگریس پارٹی کے بوتھ صدر بابولال شیخ پر أسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ معمول کے مطابق موٹر سائیکل پر گھر سے نکلے۔ انہیں موبائل خریدنے ہاٹ (بازار)جانا تھا۔ اس کے بعد واپس نہ آنے پر نانور پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے موبائل فون کال کی جانچ کر رہی ہے۔ تین دن گزر جانے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔