کولکاتا:سالٹ لیک سیکٹر 5 سے اب تک صرف پھول بگان میٹرو اسٹیشن تک ہی خدمات بحال تھی، پھول بگان سے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کو جوڑنے کا کام مکمل ہونے تک بعد سیالدہ میٹرو اسٹیشن سے خدمات بحال ہونے کا ادب کو انتظار تھا۔ خاص طور پر سالٹ لیکن آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ Sealdah Metro Station will be Inaugurated
پہلے انہیں سیالدہ اسٹیشن سے پھر بس کے ذریعے سالٹ جانا پڑتا تھا، لیکن اب ان کو سیالدہ سے ہی سالٹ سیکٹر 5 تک کے لئے میٹرو ٹرین کے ذریعے جا سکیں گے۔کام مکمل ہونے کے باوجود بھی ایسٹ ویسٹ میٹرو کی کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ریلوے بورڈ کی جانب سے منظوری نہیں مل رہی تھی۔ لیکن آج کولکاتا میٹرو ریلوے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ تمام مسئلے کا حل یو گیا ہے۔