اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیالدہ فلائی اوور تین روز کے لیے بند

کولکاتا شہر کا سب سے اہم سیالدہ فلائی اوورتین روز کے لیے بند کر دیا گیا۔

By

Published : Aug 16, 2019, 12:01 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:38 AM IST

سیالدہ فلائی اوور تین دنوں کے لئے بند

مغربی بنگال کولکاتا شہر کا سب سے اہم سیالدہ فلائی اوور تین روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ واضح ہو کہ کے ایم ڈی اے نے اعلان کیا تھا کہ مرمت کے لیے فلائی اوور کو 15 اگست سے 18 اگست کی شام 6 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

سیالدہ فلائی اوور بند ہونے پر متبادل روٹ کے بارے میں کولکاتا پولیس کی طرف سے ہدایت بھی جاری کی جا چکی ہے۔ اس کے مطابق چار متبادل روٹ سی آر ایو نیو، سوریہ سین اسٹریٹ، ایس این بنرجی روڈ اور کینل روڈ ایسٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

سیالدہ فلائی اوور تین دنوں کے لئے بند

واضح ہوکہ مرکزی کولکاتا میں آمد و رفت کے حوالے سے سیالدہ فلائی اوور نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دوران سیالدہ کے آس پاس میں تمام ٹراموں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی، اس کے علاوہ ایس این بنرجی روڈ اور ویویکا نند روڈ پارکنگ پر مکمل پابندی رہے گی۔

دوسری جانب گاڑیوں کی باآسانی آمد ورفت کے لیے بی بی گانگولی اسٹریٹ میں غیرقانونی قبضے کو ہٹایا جائے گا۔ ان تین روز میں صرف 16 اگست ہی کام کا دن ہے۔ پولیس کو اس دن ٹریفک کو معمول پر رکھنا چیلینج ثابت ہو سکتا ہے۔

سترہ اور اٹھارہ اگست کو چھٹی کا دن ہے۔ دوسری جانب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ سیالدہ اسٹیشن سے کولکاتا آنے والے مسافروں کو بس پکڑنے کے لئے دوسری طرف جان پڑ سکتا ہے.


Last Updated : Sep 27, 2019, 3:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details