اردو

urdu

ETV Bharat / state

15 نومبر سے بنگال میں تعلیمی ادارے کھل جائیں گی - بنیادی ڈھانچے اور طلباء کی تعداد پر منحصر

تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرنے کے لیے وزیر اعلی ممتا بنرجی چیف سیکریٹری کو ہدایت دی ہے۔

school college will be  open in bengal on 15 nov
15 نومبر سے بنگال میں تعلیمی ادارے کھل جائیں گی

By

Published : Oct 25, 2021, 8:22 PM IST

ریاست میں ایک بار پھر سے کورونا کے کیسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی درمیان وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کے دورے پر انتظامی امور کے میٹنگ میں اعلان کیا کہ آئندہ 15 نومبر سے ریاست میں اسکول و کالج کھول دیئے جائیں گے۔

کورونا کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے ریاست کے اسکول کالج گذشتہ ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے بند ہے۔ اس دوران کچھ حد تک آن لائن کلاسس کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔ ریاستی حکومت نے کورونا کا اثر کم ہونے پر ریاست کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی حکمت عملی بنائی تھی۔ کئی ماہ سے بند اسکول کالجوں میں صفائی کا کام بھی جاری کر دیا گیا تھا اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے فنڈ بھی جاری کیا تھا۔

اس کے بعد آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چیف سیکریٹری کو ریاست کے اسکول و کالج کھولنے کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ واضح رہے کہ درگا پوجا سے قبل ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ درگا پوجا کے بعد سے ہی تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ سوموار کو ممتا بنرجی کے اس اعلان کے بعد سے ویکسینیشن کو لیکر ایک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ طلباء کو ابھی تک ویکسینیشن نہیں یوا ہے۔ لہذا اس سلسلے محکمہ تعلیم ابھی غور و فکر کر رہی ہے۔ اسی لیے فی الحال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف نویں سے لیکر بارہویں جماعت کے ہی کلاسس کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام اسکولوں کو سوموار کو ہی ضروری ہدایت بھیج دی جائے گی۔


ریاستی محکمہ تعلیم کے مطابق اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کھولنے سے پہلے کیسے اسکول کو سینیٹائز کیس جائے، کووڈ پروٹوکال پر کس طرح عمل کیا جائے اس کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمام جماعت کے کلاسس روزانہ نہیں ہوں گے۔ کب کس جماعت کے کلاسس ہوں گی یہ اسکول انتطامیہ طے کرے گی جو اسکول کے بنیادی ڈھانچے اور طلباء کی تعداد پر منحصر ہوگا۔ اس درمیان اسکول میں دعائیہ، کھیل اور ٹفن نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details