سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شبھیندو ادھیکاری BJP Leader Suvendu Adhikari کی گرفتاری پر عبوری روک لگانے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی ریاستی حکومت کی عرضی پر SC Refuses To Interfere HC Order سماعت کرنے سے پیر کو منع کردیا۔
جج ڈی وائی چندر چوڑ اور جج اے ایس بوپنا پر مشتمل بنچ نے ہائی کورٹ کے آرڈر کو مناسب مانتے ہوئے اس معاملہ کی خوبیوں اور خامیوں پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
بنچ نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو چار ہفتہ میں حلف نامہ داخل کرنے اور دو ہفتہ میں اپنا جواب دائر کرنے کی منظوری دی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ان حقائق پر ہائی کورٹ کی رائے عبوری حکم کے حق میں لگتی ہے۔
مغربی بنگال کا موقف رکھتے ہوئے سینئر وکیل کلیان بندوپادھیائے نے بنچ سے کہاکہ فوجداری معاملات کے ملزم مسٹر ادھیکاری کی گرفتاری سے حتمی روک لگانے کا حکم دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کئی اہم قانونی پہلووں پر غور نہیں کیا۔ اس وجہ سے اس نے اس کے تمام فوجداری معاملات کے لبے گرفتاری پر روک لگانے کا عبوری حکم دیا ہے۔