اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کے ساتھ ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں ہے: سورو گانگولی - etv bharat urdu news

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ہونے والی ملاقات کو افواہ قرار دے دیا ہے۔

امت شاہ کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوگی

By

Published : Dec 28, 2020, 12:52 PM IST

Updated : Dec 28, 2020, 12:59 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے کہا کہ وہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے لئے دہلی نہیں جا رہے ہیں۔ ان کا وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کا پہلے سے طے شدہ کوئی شیڈول نہ تھا اور نہ ہے۔ میڈیا میں اس طرح کی جتنی بھی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ وہ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، اسی تقریب میں شرکت کے لئے دارالحکومت دہلی جا رہا ہوں۔ ڈی ڈی سی اے کی تقریب میں ملک کے کئی سرکردہ کرکٹ کھلاڑی اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ امت شاہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں خاص طور پر بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے لئے ہی دہلی جاؤں گا۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے کہا کہ دو روز قبل سابق کپتان محمد اظہر الدین کولکاتا آئے تھے۔ ہم دونوں کی ملاقات بھی ہوئی تھی، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کانگریس میں شامل ہونے والا ہوں۔ یہ سب افواہ ہے۔ اس پر کان دینے سے اپنا ہی دماغ خراب ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سورو گانگولی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی تھی۔ گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے بعد سورو گنگولی نے کہا تھا کہ گورنر کی دعوت پر راج بھون آئے تھے۔

دادا نے یہ کہا تھا کہ انہوں نے گورنر جگدیپ دھنکر کو تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن کے دورے پر آنے کے لئے مدعو کیا۔ کولکاتا میں سورو گانگولی اور گورنر جگدیپ دھنکر کی ملاقات کے بعد سے ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔

سورو گنگولی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی
Last Updated : Dec 28, 2020, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details