اردو

urdu

ETV Bharat / state

ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم - ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی رائے

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی رائے کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پارٹی سے بات چیت کرنی چاہئے۔

ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم
ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم

By

Published : Jan 15, 2021, 5:22 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام کوششوں کے باوجود پارٹی کے اندر جاری اتھل پتھل رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔



ایک کے بعد دیگرے ترنمول کانگریس کے رہنما پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

ستابدی رائے کو پارٹی سے بات کرنی چاہیئے: فرہاد حکیم

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی فہرست میں اب رکن پارلیمان ستابدی راے کا نام شامل ہونے والا ہے۔


وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ رکن پارلیمان ستابدی راے ترنمول کانگریس کی ایک اہم رکن ہیں۔ وہ پارٹی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گی۔



انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی ہے تو پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی، جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی سے بات چیت کر سکتی ہیں۔

وزیر نے کہا کہ ستابدی راے سے میرے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ وہ مجھ سے بھی بات چیت کرکے مسئلے کو حل کر سکتی ہیں۔ بات چیت کے ذریعہ ہی کسی بھی مسلے کا حل نکل سکتا ہے۔'

اس ضمن میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ستابدی راے اور ممتا بنرجی کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ انہیں اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ستابدی راے نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی کیریئر کو لے جلد فیصلہ کرنے سے متعلق پوسٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان ستابدی رائے کے 'فیصلے' پر سب کی نظریں مرکوز

ABOUT THE AUTHOR

...view details